Deprecated: Function set_magic_quotes_runtime() is deprecated in /home/vhosts/hujra.ueuo.com/forum/common.php on line 106

Deprecated: preg_replace(): The /e modifier is deprecated, use preg_replace_callback instead in /home/vhosts/hujra.ueuo.com/forum/includes/bbcode.php on line 472
چھاچھی حجرہ فورم • موضوع کا مشاہدہ - علاقہِ چھچھ کا پہلا ویب حجرہ کاافتتاح ہوگیا ہے

علاقہِ چھچھ کا پہلا ویب حجرہ کاافتتاح ہوگیا ہے

اس فورم سے متعلق اِعلانات، تبصرے، تجاویز اور شکایات یہاں ملاحظہ و تحریر فرمائیں۔

عکس

علاقہِ چھچھ کا پہلا ویب حجرہ کاافتتاح ہوگیا ہے

مراسلہاز: خورشیدآزاد بتاریخ: جمعرات اپریل 30, 2009 12:00 am

السلام وعلیکم گرائیوں.

اپنے گاؤں کے لیے فورم بنانے کا قصہ کچھ یوں ہے کہ ایک دن اپنے ایک عزیز ثاقب کو ویکیپیڈیا کے بارے میں بتا رہا تھا، وہ بھی میرے ساتھ ہی بیٹھا تھا، اس نے ویسے ہی ویکیپیڈیا میں ہمارے گاؤں شینکہ (جو کہ اٹک کے علاقہِ چھچھ میں واقع ہے) کے بارے میں تلاش کیا تو ہمیں وہاں ایک ویب ایڈریس ملا www.shinka1.com

ارے!! واہ!! خوشگوار حیرت ہوئی اور بےاختیار ایک دوسرے سے سوال کرنے لگے، کیا یہ ہمارے گاؤں کی ویب سائیٹ ہے؟ یہ کیسے ہوسکتا ہے؟ یقین نہیں آرہا تھا. حیرت اور تجسّس کے ساتھ ویب سائیٹ پر گئے تو واقعی ہمارے گاؤں کی ویب سائیٹ نکلی. اب جس شخص نےگیارہ سال سے اپنے گاؤں کو نہ دیکھا ہو، اور اس پراسے گاؤں کی شدّت سے یاد بھی آرہی ہو، اس کے سامنے اچانک وہی گلیاں، محلے، کھیت، اور لوگ جس میں اس نے بچپن گزراہو دیکھ لے تو اس کی کیا حالت ہوگی یہ صرف وہی جان سکتا ہے جو اپنے آبائی گاؤں یا شہر سے لمبے عرصے کے لیے دور ہوا ہو. وہی حالت میری بھی تھی. ویب سائیٹ پرگاؤں کے بارے میں پڑھا. اورتصویریں بھی دیکھیں جس سےبچپن کی یادیں تازہ ہوگئی اور بہت سکون بھی ملا.

قطہ نظرغیرمعیاری ڈیزائن اور مواد کے، گاؤں کے نوجوان فہیم خان اور فرید خان نے اپنی بساط کے مطابق ایک اچھی کوشش کی ہے جس کے لیے ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے. کیونکہ کوشش سے ہی آدمی سیکھتا ہے اور اپنا میعار بہتر کرتا ہے.

گاؤں کی ویب سائیٹ دیکھنےکےبعد میں فہیم کی گیسٹ بک پراس کا شکریہ ادا کرنے گیا تووہیں مجھے خیال آیا کہ میری طرح جو لوگ بیرونِ ملک چلے جاتے ہیں ان کا اپنے خاندان کےعلاوہ گاؤں سےرابطہ ختم ہوجاتا ہے، اورچاہنے کے باوجود اپنے گاؤں، قصبے سے اپنی محبت کا اظہارکرنے کے لیے اورگاؤں والوں سے میل ملاپ کا کوئی ایسا ذریعہ نہیں ہے جہاں سے ان کی پردیس میں رہتے ہوئےگاؤں سےرابطہ قائم رہے، اور دوستوں کے ساتھ میل ملاپ بھی ہوتی رہے. اگلا خیال یہی تھا کہ اگر ویب سائیٹ بن سکتی ہےتوویب فورم کیوں نہیں.

بس پھر کیا تھا اردو محفل فورم کی طرف دوڑ لگائی کیوں کہ کچھ عرصہ پہلے اردو محفل پر نبیل صاحب اور مکی صاحب کی "فری ویب ہوسٹ پر اردو فورم بنائیں" کےعنوان سے تحریریں دیکھی تھیں. ان کو پڑھنے کے بعد خوشی ہوئی کہ فورم بنانا اتنا مشکل نہیں ہے، بالکہ سب سے بڑا مسلہ فورم کو ہوسٹ کرانا ہے اور وہ بھی مفت، اور پھر اس سے بھی زیادہ کھٹن کام فورم کو کامیابی اور منظم طریقے سے چلانا ہے.

اردوپی‌ایچ‌پی‌بی‌بی فورم بنانے سے پہلے اِدھر اُدھر کچھ اور تجربات بھی کیئے لیکن ناکام ونامراد، سخت مایوسی میں واپس اردو محفل پر لوٹ آتا. اس کے علاوہ اردومحفل پرساتھیوں کے تجربات پڑھنے کے بعد تو اور بھی مایوسی ہوئی. مایوس اس لیے بھی ہورہا تھا کہ تقریباً ہر مشورہ اور راہنمائی outdated ہوگئی تھی.

آخرکاراردوپی‌ایچ‌پی‌بی‌بی2 سے فورم بنانے کا فیصلہ کرلیا، مفت ہوسٹنگ فراہم کرنے والی فرم یوای یو او پر۔ اوراب تک کے تجربات کی روشنی میں ایک بہت اچھی سروس ہے اور پھر ہے بھی مفت۔

اپنے پہلے فورم کا نام رکھنے کے مرحلے نے بھی کافی پریشان کیا، کیونکہ کبھی فیصلہ کرتا فورم صرف میرے گاؤں شینکہ کے لیے مختص ہونا چاہیے، پھر سوچتا نہیں یار، آس پاس کےگاؤں اورعلاقہ چھچھ کے دیہات اور قصبوں کو بھی شامل کیا جائے. کافی غیر ضروری سوچ بچار کے بعد آخرالذکرکےحق میں فیصلہ ہوا.

اردومحفل کےنبیل صاحب کی ہدایات پرعمل کرتا ہوااردوپی‌ایچ‌پی‌بی‌بی2 کامیابی سے انسٹال کرلیا، جس کے بعد ایک زبردست یایایایایاہوووو کا نعرہ لگا کر2باراپنی کرسی پرہی چھلانگیں لگا کر جشن منایا۔ واقعی بےحدخوشی ہوئی تھی اپنے پہلے اردو فورم کو زندگی کی ابتدائی سانسیں لیتے ہوئے.

لیکن یہ کیا؟ اردوپی‌ایچ‌پی‌بی‌بی2 بھی تو outdated ہوچکا ہے. لیکن کم ازکم کام تو کررہا ہے اور تمہیں کیا چاہیے؟ اب مجھے مطمئن ہوجانا چاہیے تھا. لیکن نا جی اس کھجلی کا کیا کیا جائے اس کا توکوئی علاج ہی نہیں ہے، جو باربار نئے سے نئے تجربات اورغیر ضروری ایڈونچر پر اکساتی ہے.

اب جی اِدھراُدھر مارا مارا پِھرنےلگا upgrade معلومات تلاش کرنےکےلیے، اورگھومتے گھومتے القلم فورم کے محمد کاشف مجید صاحب کے بلاگ پرپہنچ گیا اور ان کی ہدایات جو کم و بیش اردوپی‌ایچ‌پی‌بی‌بی2 جیسی ہی تھیں پرعمل کرتے ہوئے ایک اور کامیابی کے ساتھ اردوپی‌ایچ‌پی‌بی‌بی3 بھی انسٹال کرلیا. لیکن یہ کیا؟ اردوپی‌ایچ‌پی‌بی‌بی3 کا بھی ایک نیا ورژن آگیا ہے 3.0.2 اورجس کے بارے میں محمد کاشف صاحب نے بھی تاکید کی کہ اس کو اپ گریڈ کرلیا جائے. سو چاروناچار اپنے آپ کو کوستے ہوئے یہ نیا ورژن بھی انسٹال کرلیا.

اور اسطرح بالآخرمیراخیال حقیقت کے روپ میں 30 اپریل 2009 کو چھاچھی حجرہ فورم کے نام سے اردوفورم کی دنیا میں وارد ہوا. لیکن پھر فورم میں کچھ مسائل پیدا ہوگئے جو فورم کا باقائدہ افتتاح کرنے میں حائل ہورہے تھے. اور پھرفہیم صاحب کو اندیشہ تھا کہ ہوسکتا ہے بیرونِ ملک رہاہش پزیر اپنے گرائیوں کواردو لکھنے اور پڑھنے میں دشواری ہو، اس لیے بہتر ہے کہ فورم کی زبان انگلش ہو، ان کے اندیشے سے مجھے بھی کچھ حد تک اتفاق تھا لیکن میں سمجھتا ہوں اگرچہ کمپیوٹر پر اردو لکھنا ان حضرات کےلیے تھوڑا سامشکل ہوگا جو کمپیوٹر کے بارے میں اتنی تکنیکی معلومات نہیں رکھتے لیکن پھر بھی ہمیں معمولی سی محنت کرکے کمپیوٹر پر اردو زبان پڑھنا اور لکھنا سیکھنا چاہیے، اور یقین کریں آج کل اپنے کمپیوٹر کو اردو لکھنے پڑھنے قابل بناناانتہائی آسان کام ہے، بس صرف پہلی دفعہ معمولی سا تیکنیکی کام کرنا ہوگا، جو آپ خود انتہائی آسانی سے کرسکتے ہیں. اس کے بعد آپ اپنے کمپیوٹر پر اسی طرح اردو لکھ اور پڑھ سکے گیں جیسے انگریزی. اس کے بعد آپ نہ صرف اس چھاچھی حجرہ فورم پر اردو پڑھ اور لکھ سکیں گے، اور اپنے خیالات کا اظہار کرسکے گیں بلکہ ہر اس ویب سائیٹ اور فورم سے بھرپور فائدہ اور لطف اٹھائیں گے جس میں یونیکوڈ اردو کا استعمال ہوا ہو. مثال کے طور پر بی بی سی اردو، اردو محفل وغیرہ وغیرہ. میں سمجھتا ہوں انسان اپنے من کی بات، خیالات و تصوّرات کو آسانی سے اور بلا جھجک اسی وقت بیان کرسکتا ہے جب وہ اس زبان میں لکھے یا بولے جس پر اسے مکمل عبور حاصل ہو. اور یہ بات بیرونِ ملک اپنے گرائیوں سے زیادہ بہتر اور کون جان سکتا ہے، جنہیں قدم قدم پر مقامی زبان سے ناواقفی کی وجہ سے بے شمار تکالیف کا سامنا ہوتا ہے.

لیکن چونکہ اردو فورم میں کچھ تیکنیکی مسائل بھی تھے اسلیے میں نے صرف شینکہ کے لیے ایک انگلش فورم بھی ترتیب دے دیا. جس پر اب تک 40 ممبران اندراج کرچکے ہیں لیکن یہ ممبران نامعلوم وجوہات کی بنا پر فعالیت میں سستی کا مظاہرہ کررہے ہیں. بہرحال دوسری طرف میں اردو فورم کے مسائل کو حل کرنے میں لگا رہا، جس میں مجھے کل ہی کامیابی حاصل ہوئی ہے.

اب فورم تو بن گیا لیکن بقول نبیل صاحب کے فورم ترتیب دینا تو بہت آسان ہے، اصل کھٹن مرحلہ تو اس وقت شروع ہوتا ہے جب آپ کا فورم کامیابی کے ساتھ انسٹال ہوجائے. کیونکہ فورم صرف بنانا ہی نہیں ہوتا اس کو چلانا بھی ہوتا ہے جس کے لیے ممبران کی ضرورت ہوتی ہے. اور جس طرح کسی ملک کی حالت کا اندازہ اس کی عوام سے اورعوام کی ملک کی حالت سے لگایا جاسکتا ہے، ویسے ہی فورم کی کامیابی اور معیارکا اندازہ اسکے ممبران سے لگایا جاسکتا ہے. اور ایک فورم کا اعلٰی معیار اور کامیابی اس کے ممبران کی مرعونِ منّت ہے.

کامیابی سے قطہ نظر کم از کم فورم تو بن گیا، اور مجھ جیسے "ان پڑھ" عام آدمی کےلیے یہی ایک بہت بڑی کامیابی ہے. اور انشاءاللہ فورم کو بھی اپنے گرائیوں کی مدد سےاچھے طریقے سےچلانےکی پوری کوشش کروں گا۔

اگر آج مجھ جیسا پرائمری پاس ان پڑھ بھی اردو فورم ترتیب دے سکتا ہے، بلاگ بنا سکتا ہے، انٹرنیٹ فورمز وغیرہ پراردو آسانی سے لکھ سکتا ہے تو میں سمجھتا ہوں کوئی بھی کرسکتا ہے۔ اور اس کی صرف اور صرف ایک ہی وجہ ہے، اور وہ ہے اردومحفل کے نبیل صاحب اور ان کےہم رکاب ساتھی، القلم کے شاکر القادری صاحب، محمدکاشف مجید صاحب، اردوماسٹروالے ساجداقبال صاحب اور عمار ضیاء خاں صاحب۔ ان لوگوں کی شبانہ روز محنت اور اردو کی بے لوث خدمت کی وجہ سے ہی آج آئی ٹی میں اردو تھوڑی بہت ترقی کررہی ہےجس کے لیے اردو زباں اور اس سےمحبت کرنے والے تاقیامت ان کے احسان مند رہیں گے۔

میں ان سب حضرات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اور اللہ تعالٰی سے دعا کرتا ہوں کہ ان کی محنت کا اجر دونوں جہانوں میں اپنی نہ ختم ہونے والی رحمت و برکت کا مینا برسا کر دے۔ آمین
رکن کی نمائندہ تصویر
خورشیدآزاد
Site Admin
 
مراسلات: 5
تاریخ شمولیت:: بدھ اپریل 29, 2009 6:38 am

Re: علاقہِ چھچھ کا پہلا ویب حجرہ کاافتتاح ہوگیا ہے

مراسلہاز: kmazizi بتاریخ: ھفــتہ جنوری 16, 2010 7:47 pm

بہت شکریہ خورشید بھائی
آپ کے دھاگے سے آپ کے گاوں کے بارے میں‌معلومات حاصل ہوئی .. آپ کے تجربات بھی پڑھے اور اس دوران جو مسائل پیدا ہوئے ان پر آپ کی مستقل مزاجی سے سدھار کرنا بھی پسند آیا. جزاک اللہ.
kmazizi
 
مراسلات: 6
تاریخ شمولیت:: ھفــتہ جنوری 16, 2010 7:34 pm


واپسی بجانب اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات

کون متصل ھے

فورم پر موجود اراکین: کوئی مندرج اراکین متصل نہیں ہیں اور 1 مہمان


cron
Free Web Hosting