Deprecated: Function set_magic_quotes_runtime() is deprecated in /home/vhosts/hujra.ueuo.com/forum/common.php on line 106
چھاچھی حجرہ فورم • موضوع کا مشاہدہ - قوائد و ضوابط

قوائد و ضوابط

تمام اراکین کے لیے قواعد و ضوابط کا احترام ضروری ہے۔ چھاچھی حجرہ پر کوئی مواد ارسال کرنے سے پہلے قواعد و ضوابط کا مطالعہ ضرور کر لیجئے۔

قوائد و ضوابط

مراسلہاز: خورشیدآزاد بتاریخ: جمعرات اپریل 30, 2009 2:44 am

السلام وعلیکم. چھاچھی حجرہ فورم انتظامیہ کی طرف سے تمام ارکان کو خوش آمدید۔.

حجرہ پر پیغامات ارسال کرنے سے پہلے تمام اراکین کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ مندرجہ ذیل قواعد و ضوابط کا مطالعہ کر لیں تا کہ مستقبل میں کسی قسم کا کوئی ابہام پیدا نہ ہو۔

* ارکان ایسا کوئی مواد ارسال کرنے سے گریز کریں جس سے دوسروں کی دل آزاری کا خدشہ ہو۔

* کسی بھی قسم کی لغو گفتگو، دھمکی آمیز پیغامات اور گالی گلوچ کی قطعی اجازت نہیں۔

* اگر آپ کسی کی رائے سے متفق نہیں ہیں تو اس کا جواب دیتے وقت اعلی ظرفی کا مظاہرہ کریں اور ذاتیات پر حملہ مت کریں۔

* تمام دیگر ارکان کی عزت کا خیال ہر وقت دیہان میں رکھیں۔

* ایسا کوئی مواد جو کاپی رائٹ کے تحت آتا ہو، کو حجرہ میں ارسال مت کریں۔

* ایسا کوئی مواد جس سے کسی گروہ، مذہب ، فرقے ، گاؤں، علاقے، قوم یا ملک کی دل آزاری کا پہلو نکلتا ہو، کو ارسال مت کریں۔

* چونکہ حجرہ فورم پر عموماً اظہارِ رائے کی آزادی ہے اس لئے یہاں پوسٹ ہونے والے نظریات کو حجرہ کے نظریات نہ سمجھیں بلکہ صرف اس رکن کے جس نے وہ پوسٹ کی ہو۔

* کسی جاری گفتگو کے دوران ایسے روابط ارسال کرنے سے پرہیز کریں جن کا گفتگو سے تعلق نہ ہو۔

* بحث برائے بحث سے بچنے کی حتی الامکان کوشش کریں کیونکہ اس سے ناراضگی پیدا ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔

* ایسا کوئی پیغام یا مضمون جسے آپ اس حجرہ کے شایانِِ شان نہ پائیں، بجائے اس پر خود سرزنش کے، انتظامیہ کو اس سے آگاہ کریں۔

* براہ کرم کسی قسم کی ذاتی معلومات جیسے کہ اپنا پتا یا فون نمبر ارسال مت کریں جس سے تمام لوگوں کی اس تک رسائی ممکن ہو سکے۔ اگر آپ اپنی معلومات کا تبادلہ کسی دوسرے رکن کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں تو ذاتی پیغامات کا استعمال کریں۔

* چھاچھی حجرہ فورم کی انتظامیہ (ناظمین اور منتظمین) کو کسی پیغام میں ردوبدل اور اسے حذف کرنے کا پورا پورا اختیار ہے۔ اور اس بارے میں وہ کسی کو جوابدہ نہیں سوائے انتظامیہ کے۔ اگر آپ محسوس کریں کہ کسی ناظم نے آپ سے زیادتی کی ہے تو آپ ناظم اعلی کو اس سے آگاہ کریں۔

* اگر کوئی رکن قوائد کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا تو اس کو انتظامیہ کا کوئی رکن تنبیہ کر سکتا ہے، اس کے باوجود اگر متعلقہ رکن باز نہیں آیا تو اس پر جزوقتی پابندی جو کہ دو ہفتہ کی میعاد پر محیط ہو سکتی ہے یا مکمل پابندی لگائی جا سکتی ہے۔


*ان قوائد وضوابط میں بغیر پیشگی اطلاع کے انتظامیہ رودوبدل کرسکتی ہے.
رکن کی نمائندہ تصویر
خورشیدآزاد
Site Admin
 
مراسلات: 5
تاریخ شمولیت:: بدھ اپریل 29, 2009 6:38 am

واپسی بجانب قواعد و ضوابط

کون متصل ھے

فورم پر موجود اراکین: کوئی مندرج اراکین متصل نہیں ہیں اور 1 مہمان


cron
Free Web Hosting